خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان

خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان

خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان
خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان
خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان
انصاف سب کے لیے
انصاف سب کے لیے
عدالتی فیصلے قرآن وسنت کے مطابق ہوں گے اور کوئی عدالت قرآن وسنت کے خلاف فیصلہ نہیں دے گی۔

اعلیٰ عدلیہ اور وکلا کی مشاورت سے عدلیہ کے بروقت اور فوری فیصلوں کے لیے عدالتی نظام کی تنظیم نو کی جائے گی۔

نچلی سطح پر عدالتی نظام کی مکمل اصلاح کے لیے مؤثر و متحرک حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

عدالتی تحقیقات (Investigation) کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔

دیوانی اور فوجداری مقدمات کے فیصلے بالترتیب چھ اور تین ماہ کے اندر کیے جائیں گے۔

عدلیہ کے موبائل یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تا کہ دور دراز علاقوں تک انصاف پہنچایا جا سکے۔

عدالتی فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کے لیے "آن لائن مانیٹرنگ" کا نظام بنایا جائے گا۔

فاسٹ ٹریک بزنس کورٹس قائم کی جائیں گی۔
فاسٹ ٹریک بزنس کورٹس قائم کی جائیں گی۔
امن سب کے لیے
امن سب کے لیے
پولیس اسٹیشن کو "خوف" کی بجائے "تحفظ" کا "استعارہ" بنایا جائے گا۔ جسے دیکھتے ہی شہریوں کو "احساس تحفظ" ہوگا۔

پولیس کی جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ دینی و اخلاقی تربیت کی جائے گی۔

خواتین، بچوں اور بچیوں کی عزت و عصمت کی حفاظت کے لیے پولیس کا "فوری ریسپانس یونٹ" قائم کیا جائے گا۔

پولیس کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر کے رشوت ستانی کو ختم کیا جائے گا۔

رشوت ستانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری انضباطی کارروائی کی جائے گی اور ملوث اہلکاروں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

ماورائے آئین گرفتاریوں، شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، جعلی پولیس مقابلوں، ماورائے عدالت قتل اور دوران حراست پولیس تشدد کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تعلیم سب کے لیے
تعلیم سب کے لیے
تعلیم کو انسان کا بنیادی حق قرار دیا جائے گا۔

بلا تفرق ہر مسلم و غیر مسلم ، امیر و غریب اور شہری و دیہاتی کو ہر سطح کی تعلیم کا موقع دیا جائے گا۔

مختلف نظام ہائے تعلیم اور طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کر کے پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے گا۔

قرآن و سنت کے مطابق نصاب تعلیم تیار کیا جائے گا۔ اخلاقیات اور معاملات سنوار نے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

آئینی ترمیم کے ذریعے تعلیم کے شعبے کو وفاق کے تحت لاکر اسلامی نظریہ حیات اور نظریہ پاکستان کو نصاب تعلیم کا محور بنایا جائے گا۔

فنی تعلیم ، شہری شعور، روڈ سیفٹی ، حفظانِ صحت اور کردار سازی کے موضوعات کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں بنیادی سطح پر انٹر پرینیورشپ (Enterpreneurship) کی تعلیم و ترغیب دی جائے گی۔

شرح خواندگی کو سوفی صد کیا جائے گا اور میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی ہوگی ۔

عربی، انگریزی اور دوسری عالمی زبانوں کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے گا۔

جدید خطوط پر نظام تعلیم کو استوار کیا جائے گا اور تحقیق و تصنیف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں قرآن وسنت کی بنیادی تعلیم لازمی ہوگی ۔

طلبہ اور طالبات کے لیے پچاس (50) نئی یونیورسٹیاں اور ٹیکنیکل کالجز بنائے جائیں گے۔

طالبات کے لیے اعلیٰ معیاری تعلیمی ادارے قائم کر کے مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کیا جائے گا اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ تعلیم کے لیے تحقیق و ترقی پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

بجٹ میں تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا کم از کم 5 فی صد مختص کیا جائے گا اور اس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو خصوصی احترام اور معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

اسلامی تہذیب و ثقافت پر لکھی جانے والی 100 معرکۃ الآرا کتب بڑی لائبریریوں کو فراہم کی جائیں گی۔

صحت سب کے لیے
صحت سب کے لیے
تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے آؤٹ ڈور علاج اور مفت ایمر جنسی سروس مہیا کی جائے گی۔

شہری اور دیہی علاقوں میں خواتین کی زچگی اور حادثاتی طبی سہولیات کے لیے گھر کے قریب انتظام کیا جائے گا۔

اندرون ملک معیاری اور سستی ادویات اور آلات کی تیاری کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

ادویات پر کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ادویات کی جنرک (Generic) ناموں سے فروخت کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

مستحق افراد کا سرکاری سطح پر ڈیٹا بیس تیار کر کے دل، گردہ، ہیپا ٹائٹس، کینسر، ایڈ ز، ٹی بی اور منشیات کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

تمام ہسپتالوں میں امراض دل، ذیا بیطس، گردہ، ہیپا ٹائٹس، کینسر، ایڈ ز، ٹی بی، منشیات اور نفسیات کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے گا۔

ہر ڈاکٹر کو تعلیم کی تکمیل پر ملازمت فراہم کی جائے گی اور معقول معاوضہ دیا جائے گا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے صحت کے سالانہ بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

ہر ہسپتال میں طب نبوی ، طب یونانی ، ہومیو پیتھی اور ہر بل طریقہ علاج کے الگ الگ یونٹ قائم کیے جائیں گے۔ نیز ان طریقہ ہائے علاج کی مکمل سر پرستی کی جائے گی۔

وبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے فوری علاج فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اضلاع کی سطح پر برن یونٹس قائم کیے جائیں گے۔

پانچ ہزار کی دیہی آبادی کے لیے “رورل ہیلتھ ڈسپنسری” کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اتفاقی حادثات میں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے نیشنل ہائی ویز پر ہر 50 کلومیٹر کے بعد اور موٹرویز کے ہر انٹر چینج پر ایمر جنسی ٹراما سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لیے ایمر جنسی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی۔

پیرا میڈیکل سٹاف کی جدید طرز پر پیشہ ورانہ اور اخلاقی تربیت کی جائے گی۔

وبائی امراض سے بچاؤ اور علاج کے لیے بڑے ہسپتالوں میں خصوصی سنٹرز اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مریضوں کی نجی ہسپتالوں سے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں منتقلی کے لیے ان ہسپتالوں کے درمیان سہولت و ہم آہنگی کے لیے قانونی اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ہر خاندان میں ماں اور بچے کی صحت کا شعور پیدا کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔

یونیورسل ہیلتھ کیئر کے عملی نفاذ کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

چھت سب کے لیے
چھت سب کے لیے
بے آباد زمینوں کو آباد کرنے کی شرط پر مستحق افراد میں زمین تقسیم کی جائے گی۔

کم آمدن والے افراد کو سستی زمین خرید نے اور مکانات کی تعمیر کے لیے آسان اقساط پر بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

10 مرلہ تک کے ذاتی گھر پر پراپرٹی ٹیکس معاف کیا جائے گا۔

سرکاری اور نجی زمینوں پر جبری قبضے ختم کرنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔

سرکاری زمینوں پر غیر قانونی سوسائٹیوں قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں کے متاثرین کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے قرض نادہندگان کے ذمے واجب الادا سود معاف کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

زمین کی قیمت اور غیر قانونی خرید و فروخت کو کنٹرول کرنے کے لیے "رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی" قائم کی جائے گی۔

روز گار سب کے لیے
روز گار سب کے لیے
وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں میں سرکاری ملازمت پر پابندی ختم کر کے میرٹ پر خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا۔

ذاتی کاروبار کی ترغیب و تربیت کے ساتھ غیر سودی قرضے دیے جائیں گے۔

کم پڑھے لکھے لوگوں کے لیے "روز گار پروگرام" بنایا جائے گا۔

چھوٹے صنعتی یونٹ اور کاٹیج انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کے لیے بلا سود قرضے اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تعلیم یافتہ بے روز گار افراد کو مخصوص مدت کے لیے بے “روزگاری الاؤنس” دیا جائے گا۔

سستی خوراک سب کے لیے
سستی خوراک سب کے لیے
دودھ، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ کاشتکار اور صارف کے درمیان غیر ضروری واسطوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آنا ، چینی ، خوردنی تیل و دیگر اشیائے خورونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور استحکام لایا جائے گا۔

قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے مرد و خواتین صارفین اور مقامی علمائے کرام پر مشتمل ” پرائس کنٹرول کمیٹیاں" تشکیل دی جائیں گی۔

غریب و متوسط طبقے کے لیے حقیقی معنوں میں سستے بازار قائم کیے جائیں گے۔

خوشحال صوبے
خوشحال صوبے
ہر صوبے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق اُسی صوبے کا ہوگا جہاں سے وہ پیدا ہوتے ہیں۔

قومی مالیاتی کمیشن وفاق اور صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے فارمولے پر نظر ثانی کی جائے گی۔

قومی مالیاتی کمیشن کے منظور کردہ مالیاتی ایوارڈ پر فوری عمل درآمد کروانے اور صوبوں کو مالی وسائل کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام سے تمام صوبوں کو انصاف کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔

دیہی علاقوں میں ایگرو بسیڈ انڈسٹری قائم کی جائے گی۔

دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کی طرح تمام سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو فعال کیا جائے گا اور تمام معاملات باہمی مشاورت و خوش اسلوبی سے طے کیے جائیں گے۔

دیہی آبادی کے بڑے شہروں کی جانب بہاؤ کو روکنے کے لیے جدید طرز پر نئے شہر آباد کیے جائیں گے۔

ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے لیے ترقیاتی منصوبہ بنایا جائے گا۔

خوشحال بلوچستان
خوشحال بلوچستان
بلوچستان کے قدرتی وسائل اور سی پیک پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہوگا۔

بلوچستان کے عوام کی غربت، ناخواندگی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبے کے عوام کو تحفظ ، روزگار اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

سینڈک، ریکوڈک، گوادر اور چمالنگ، ماربل اور کرومائیٹ جیسے بڑے قیمتی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

پورے بلوچستان میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

بلوچستان کے جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کروایا جائے گا۔

حق دو گوادر تحریک” اور حکومت بلوچستان کے درمیان تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔"

ساحلی و سرحدی علاقوں کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک کر کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور ہنگامی حالات میں ایران سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

گوادر اور ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لیے ٹرالر مافیا کو کنٹرول کیا جائے گا اور ملکی قوانین پر مؤثر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

سستی اشیا کی فراہمی کے لیے سرحدی تجارت ( بارڈر ٹریڈ ) کو جاری رکھا جائے گا اور اس میں کمیشن اور رشوت ختم کی جائے گی۔

صوبے کو وافر پانی کی فراہمی کے لیے کچھی کینال کا بقیہ حصہ مکمل کیا جائے گا اور بارانی ندی نالوں پر ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔

بلوچستان کی بنجر زمین کو قابل کاشت و سکونت بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔

ناراض بلوچ قبائل کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے اور انھیں قومی دھارے میں شامل کر کے احترام دیا جائے گا۔

خوشحال خیبر پختونخوا
خوشحال خیبر پختونخوا
صوبہ خیبر پختونخوا سے نکلنے والی قدرتی گیس، پٹرول معد نیات اور بجلی کی پیداوار پر پہلا حق صوبہ خیبر پختونخوا کا ہوگا۔

قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ بڑھایا جائے گا۔

صوبے کو بجلی کے خالص منافع کی مکمل اور بر وقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی اور اے جی این قاضی فارمولا کے مطابق بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات وفاقی حکومت سے حاصل کیے جائیں گے۔

سابقہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختو نخواہ میں ضم کیے گئے اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لیے "خصوصی پیکج" دیا جائے گا اور نئے اضلاع کو ترقی لاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لایا جائے گا۔

صوبائی فنانس کمیشن سے تمام اضلاع کو ترقیاتی فنڈ ز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

شمالی اضلاع میں چھوٹے ڈیمز کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

چائے کی کاشت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
چائے کی کاشت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، بونیر سمیت سابقہ فاٹا کے اضلاع میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خصوصی مراعات اور زونز قائم کیے جائیں گے۔

افغان اور پاکستانی شہریوں کی آسان آمد و رفت کے لیے “خصوصی کارڈ سسٹم” کا اجرا کیا جائے گا اور ویزا فیس ختم کی جائے گی۔

مقامی تاجروں کو وسط ایشیا سے تجارت بڑھانے کے لیے خصوصی سہولیات دی جائیں گی۔

خیبر پختو نخواہ رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

خوشحال سندھ
خوشحال سندھ
سندھ سے نکلنے والی قدرتی گیس اور معدنیات پر پہلا حق صوبہ سندھ کا ہوگا۔

صوبائی فنانس کمیشن سے تمام اضلاع کو وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

صوبہ سندھ کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور اسکیموں کے متاثرین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

صوبائی سطح پر "رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی" قائم کی جائے گی۔

تھرکول منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور اس کی ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی اور اس کی آمدنی سے پبلک سیکٹر یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ سمیت سندھ کے تمام شہروں سے کچرا کنڈی کو ٹھکانے لگانے کے لیے "ویسٹ منیجمنٹ" کا جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

سندھ کے بیمار صنعتی زونز کو فعال کیا جائے گا۔

گورکھ ہل کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

خوشحال کراچی کے لیے جامع ترقیاتی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

کراچی کی حقیقی آبادی کا تعین کرنے کے لیے فول پروف مردم شماری کروائی جائے گی۔

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں سے فنڈ زحاصل کیے جائیں گے۔

کراچی الیکٹرک کی تنظیم نو کی جائے گی اور اسے عوام کا استحصال کرنے اور بجلی کی قیمت میں ناروا اضافے سے روکا جائے گا۔

کراچی کو در پیش ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے جدید بسیں چلائی جائیں گی۔

بلدیہ کراچی کو مالی طور پر خود مختار ادارہ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور انتظامی اصلاحات کی جائیں گی۔

فراہمی آب منصوبے ( کے 4) کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

کراچی کے نکاسی آب کے منصوبے کی فوری تکمیل کی جائے گی۔

کراچی کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

کراچی کو پاکستان کا صاف ستھرا مثالی شہر بنایا جائے گا۔

جماعت اسلامی کی "حق دو کرا چی تحریک" اور حکومت سندھ کے مابین معاہدے پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

خوشحال پنجاب
خوشحال پنجاب
صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع کو وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے گی۔

پنجاب کے بڑے شہروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے شہر آباد کئے جائیں گے۔

آبادی کا شہروں کی طرف بہاؤ روکنے کے لیے "جامع دیہی ترقی کا منصوبہ" تیار کیا جائے گا جس کے تحت دیہاتوں میں تمام شہری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

پنجاب رئیل سٹیٹ ہاؤسنگ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

زراعت کو صوبے کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بنایا جائے گا۔

زرعی ترقی کے لیے سستی بجلی، سستے زرعی مداخل اور جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔

پنجاب کی زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگائی جائے گی۔

خود کفالت کے لیے موسم اور زمین کی ساخت کے مطابق زرعی زونز قائم کیے جائیں گے۔

جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیا جائے گا اور لینڈ ریفارم پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا۔

کسانوں کو پیداوار اور آمدن میں حصہ دار بنایا جائے گا۔

کالا باغ، کوہستان نمک ، اٹک، چنیوٹ اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں معدنیات کی صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

چکوال اور دیگر موزوں علاقوں میں زیتون کی وسیع پیمانے پر کاشت کے لیے کسانوں کی رہنمائی اور معاونت کی جائے گی۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز کی سطح تک صفائی کے بہتر انتظامات کے لیے "ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی" قائم کی جائے گی۔

صوبہ بہاولپور بحال کیا جائے گا۔
صوبہ بہاولپور بحال کیا جائے گا۔
چولستان کو خشک سالی سے بچانے کے لیے کسانوں کو "خصوصی خوشحال پیکج" دیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب کو صوبہ کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا اور انتظامی بنیاد پر الگ صوبہ بنایا جائے گا۔

خوشحال آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان
خوشحال آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان
ریاست جموں و کشمیر کی آزادی ہمارا قومی نصب العین ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر باہم مربوط کر کے ریاست کے دونوں خطوں کو تحریک آزادی کشمیر کا بیسں کیمپ بنایا جائے گا۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو تمام دینی، فلاحی، رفاہی، معاشی اور معاشرتی فوائد پہنچائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کو آزاد جموں و کشمیر کی طرز کا علیحدہ سیٹ اپ دلوایا جائے گا۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پیدا ہونے والی بجلی کی رائیلٹی ادا کی جائے گی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کا مربوط نظام قائم کیا جائے گا۔

سیاحتی مقامات سے مالا مال خطے کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے اور عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر بالخصوص سڑکوں، سرنگوں، ہیلی کاپٹر سروس، ہیلی پیڈز اور ایئر پورٹس کی تعمیر اور انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کی جائے گی۔

خطے کے عوام کو شاہراہ ریشم سے تجارتی فوائد پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے تاجکستان، افغانستان، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستانی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کا کوٹہ بڑھایا جائے گا، نیز گلگت بلتستان میں عالمی معیار کی انجینئر نگ اور میڈیکل یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرامات شروع کیے جائیں گے۔

خوشحال اسلام آباد
خوشحال اسلام آباد
اسلام آباد کو سہولیات کے لحاظ سے دنیا کا بہترین دارالحکومت بنائیں گے۔

اسلام آباد کو ڈیجیٹلائز کر کے تمام تر شہری سہولیات کو ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

دار الحکومت میں مقامی بجلی کی پیداوار سے رہائشی علاقوں میں ازراں نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

برساتی نالوں کی صفائی اور مقامی سطح پر چھوٹے ڈیم قائم کر کے پانی اور بجلی کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اربن اور رورل ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔